0
Tuesday 19 Jun 2012 12:49

توانائی بحران کیخلاف احتجاج میں عوام کیساتھ ہوں، مظاہرین پر گولی نہیں چلائوں گا، شہباز شریف

توانائی بحران کیخلاف احتجاج میں عوام کیساتھ ہوں، مظاہرین پر گولی نہیں چلائوں گا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں توانائی بحران پر ہنگامہ آرائی، شہباز شریف کہتے ہیں وہ خود مر جائیں گے، مظاہرین پر گولی نہیں چلائیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں توانائی بحران کے خلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ہوں۔ وزیراعلٰی کا اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، وہ لوگ احتجاج نہ کریں تو اور کیا کریں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ میں عوام پر گولی چلائوں، لیکن میں ایسا کبھی نہیں کر سکتا۔ میں توانائی بحران پر مظاہرہ کرنے والے افراد پر گولی نہیں چلائوں گا، خود مر جائوں گا۔
خبر کا کوڈ : 172570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش