0
Wednesday 4 Jul 2012 00:22

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کرے، ایس ایم کرشنا

پاک بھارت سرحدی تنازعوں پر مذاکرات کا آغاز
پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کرے، ایس ایم کرشنا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کرے۔ بیرون ملک دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا پاکستان کو واضح طور پر پیغام دے دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان سے بات چیت کے دوران ابوجندل کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں اب پہلے جیسی کشیدگی نہیں رہی، دہشت گردی مذاکراتی عمل میں رکاوٹ نہیں ہے۔

دوسری جانب سرحدی تنازعوں پر ہندوستان اور پاکستان کے مذاکرات کا آغار ہو چکا ہے۔ یہ مذاکرات نئی دھلی میں ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا اٹھارہ رکنی وفد رینجرز کے ڈی جی جنرل رضوان اختر کی سربراہی میں ہندوستان آیا ہے۔ ان مذاکرات میں جموں اور سیالکوٹ سیکٹروں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہر دو برسوں میں ایک بار سرحدی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 176501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش