0
Wednesday 11 Jul 2012 22:52

عمران خان غیراخلاقی اور غیرسیاسی الفاظ کا استعمال بند کریں، شرجیل میمن

عمران خان غیراخلاقی اور غیرسیاسی الفاظ کا استعمال بند کریں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاست کے علم بردار عمران خان سیاست کی اخلاقیات سیکھنے کیلئے پہلے ادب سے گفتگو کرنے کا طریقہ سیکھیں، مجمع لگا کر تقریر کرنے اور پریس کانفرنسوں میں سیاسی الفاظ کا چناؤ کرکے گفتگو کریں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیراخلاقی اور غیر سیاسی الفاظ کا استعمال بند نہ کیا تو ہم بھی ان کے بارے میں اصل حقائق اور ان کی ماضی کی زندگی کا اصل سچ عوام کے سامنے لے آئیں گے پھر وہ سچ چاہے غیر اخلاقی ہی کیوں نہ ہو، مگر حقائق پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف اگر اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کی گئی تو عمران خان کے امریکہ اور برطانیہ کے خفیہ اور نجی قصے بھی ہماری زبان پر آجائیں گے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو ان کی نجی زندگی کے بارے میں علم ہوجائے تو سونامی عمران خان کو لے ہی ڈوبے گا۔
خبر کا کوڈ : 178383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش