0
Thursday 12 Jul 2012 23:10

تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سرکاری مہمان کے طور 7 روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 87 سالہ سرکردہ بدھ لیڈر کا سرینگر ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال کیا، گزشتہ کئی دہائیوں سے جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے تبت کے 14ویں روحانی پیشواء اور نوبل انعام یافتہ بدھ مذہبی و سیاسی لیڈر دلائی لامہ تنزن گیاستو آج ایک ہفتے کے دورے کے لئے کشمیر پہنچے ہیں، واضح رہے دلائی لامہ ایک ہفتے تک مقبوضہ کشمیر میں سرکاری مہمان کے طور قیام کریں گے جبکہ اس دوران موصوف وادی میں مقیم بدھ مت مہاجرین کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے تبتین اسکول اور تبتین کالونی کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 178668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش