0
Wednesday 11 Jul 2012 09:30

بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارے سفیر ہیں، سردار یعقوب

بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارے سفیر ہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہماری قربانیاں لازوال ہیں۔ ہماری جدوجہد کوئی ہندوستان کو فتح کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ خودآزادی حاصل کرنے کے لیے ہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کمیپ ہے، ہمارا مشن ابھی نامکمل ہے جسے پورا کرنے کے لیے ساری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار یعقوب نے کہا کہ مشرقی وسطی میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کا مارو وطن کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے۔ مشرقی وسطی میں مقیم کشمیریوں کے لیے اعلی تعلیمی اداروں کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔ وہ گذشتہ رات شارجہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ 

قبل ازیں صدارتی کوآرڈینیٹر برائے یو اے ای سردار صابر حسین نے خطبہ اسقبالیہ میں صدر آزاد کشمیر دورہ یواے ای کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گلف میں مقیم کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انھوں نے آزاد کشمیر کی جامعات اور میڈیکل کالجز میں اوورسئیز کشمیریوں کے بچوں کے لیے سیٹیں مختص کرنےا ور بیرون ملک قائم پاکستانی ایمبسیوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کشمیریوں کے مسائل حل ہوسکیں۔ انھوں نے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارے سفیر ہیں۔ آزاد کشمیرکے تعلیمی اداروں میں خاص کر میڈیکل کالجوں میں گلف میں آباد کشمیریوں کے بچوں کے لیے سیٹیں مخصوص کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کشمیر میں میگا پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔جن کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔آزاد کشمیرمیں سیاحت کے شعبہ میں ترقی کے بڑے مواقع ہیں۔پاکستان اس وقت مشکلات سے دوچارہے ہمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر کے ملک کو مشکلات سےنکالنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 178155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش