0
Monday 4 Jan 2010 14:45

سانحہ کراچی،جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی،سی سی پی او

سانحہ کراچی،جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی،سی سی پی او
کراچی:کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کراچی وسیم احمد نے واضح کیا ہے کہ سانحہ کراچی کی تحقیقات پر مامور جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کہ آیا مذکورہ دھماکہ خودکش تھا یا کوئی پلانٹیڈ بم دھماکہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کار پیشہ ورانہ انداز میں اس سانحے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ایک اتنا بڑا سانحہ ہوا،جس میں 44 افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے اور پھر اس کے بعد ایم اے جناح روڈ اور اس کے اطراف جلاؤ،گھیراؤ کے خوفناک واقعات ہوئے تو ہم چاہتے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث ملزموں کو پکڑا جائے۔جس کیلئے ان واقعات کی ہم ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔
سانحہ کراچی،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات مکمل
کراچی:بم دھماکوں کی جانچ پڑتال کے ماہر پاک فوج کے میجر شفقت ملک نے یوم عاشور پر کراچی میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی نوعیت طے کرنے کے حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل
کر لیں اور آئندہ 24 گھنٹے میں ان کی جانب سے رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پشاور سے آئے ہوئے میجر شفقت نے 10 محرّم کو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت طے کرنے کے حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں وہ اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کردیں گے کہ مذکورہ دھماکہ خودکش تھا یا پلانٹڈ بم دھماکہ تھا۔تاہم حتمی رپورٹ مرتب ہونے میں ابھی مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا ابھی فارنسیک لیبارٹری میں تجزیہ کیا جا رہا ہے اور ان کی رپورٹس ابھی تک تفتیش کاروں کو نہیں ملی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے انسانی اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک یہ تمام رپورٹس اکٹھی نہیں ہو جاتیں اور تفتیش کار ان کا جائزہ نہیں لے لیتے،اس وقت تک کوئی بھی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔

Print Version
خبر کا کوڈ : 17968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش