0
Tuesday 17 Jul 2012 09:29

بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کشمیری سرمایہ کار حکومت کی معاونت کریں، سردار یعقوب

بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کشمیری سرمایہ کار حکومت کی معاونت کریں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی،بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے یے بیرون ملک مقیم کشمیری تاجر اور سرمایہ کار حکومت کا ہاتھ بٹائین۔تنہا حکومت تمام مسائل حل نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں کشمیر ہائوس میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز سرمایہ کار سردار محمد الیاس، سردار تنویر الیاس،سردار مقصودالزمان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صدر نے کہا کہ غریب عوام کا صاحب ثروت لوگوں پر حق ہے آپ حضرات اپنے علاقوں میں غریبوں کے لیے اپنے والدین کے نام پر ہسپتال اور سکول بنائیں،لنک روڑز، واٹر سپلائی سکیمیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تربیتی مراکز بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ خوبصورتی کے حوالے سے اللہ تعالی نے کشمیر پر خصوصی کرم کیا ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے صاحب ثروت لوگ ریسٹ ہائوسسز،موٹلز اور دیگر سہولیات تعمیر کریں اسطرح وہ یہاں سے پیسہ کمانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر سکیں گے۔ 

اس موقع پر سردار محمدالیاس اور سردار تنویر نے حلقہ چار میں ایک ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اور اعلان کیا اور یقین دلایا کہ وہ سیاحت اور سماجی شعبے میں خود بھی سرمایہ کاری کرینگے اور دوستوں کو بھی ترغیب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدر سردار محمد یعقوب کے جذبہ عوامی خدمت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری سطح پر میگاپروجیکٹس شروع ہو رہے ہیں جنکی تکمیل سے آزاد کشمیر میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 179759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش