0
Monday 16 Jul 2012 10:29

وادی نیلم میں بین الاقوامی معیار کا سیاحتی کمپلیکس تعمیر کریں گے، عبدالمجید

وادی نیلم میں بین الاقوامی معیار کا سیاحتی کمپلیکس تعمیر کریں گے، عبدالمجید
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزاد کشمیر میں ہائیڈرل اور ٹوارزم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔حکومت نے ایسی انسوٹمنٹ پالیسی مرتب کی ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ اور تمام حکومتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ وہ یہاں ممتاز برطانوی سرمایہ کار راجہ جمیروز خان سے بات چیت کر رہے تھے۔جنھوں نے کشمیر ہائوس میں ان سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں ٹورازم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر جنت نظیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ حکومت ان وسائل سے بھرپور استفادہ کر کے آزاد کشمیر خود انحصار معیشیت کو فروغ دے کر آزاد کشمیر کی عوام کو تمام جدید سہولتیں مہیا کرے گی۔ وزیراعظم نےکہا کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ایسی پالیسی مرتب کی ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کے بعد آزاد کشمیر سیاحت کا بین الاقوامی مرکز بنے گا۔ وادی نیلم سمیت آزادکشمیر کے دیگر صحت افزاء مقامات پر سیاحتی کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے اور بین الاقوامی سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی مراکز قائم کریں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیر میں 20ہزار میگاواٹ سے زائد ہائیڈرل جنریشن کی گنجائش موجود ہے۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار سے زائد میگاواٹ کے منصوبے مشخص ہوچکے ہیں اور 4ہزار سے زائد میگاواٹ پرجلد کام شروع ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں حکومت انھیں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیح سہولتیں مہیا کرےگی۔
خبر کا کوڈ : 179464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش