0
Thursday 19 Jul 2012 13:50
لبیک یاحسین کے نعروں کی گونج میں

ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر کا گھیراؤ کرسکتے ہیں، علامہ ناصر عباس

ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر کا گھیراؤ کرسکتے ہیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ اسکردو میں موجود اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق علامہ ناصر عباس کچورہ سے ہزاروں افراد کے جم غفیر کے ساتھ اسکردو میں داخل ہوئے تو وہاں پہلے سے موجود ہزاروں افراد نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا والہانہ استقبال کیا۔ جہاں سے یہ کاروان جلوس کی شکل میں یادگار چوک اسکردو پہنچا، جو بعد ازاں جلسے کی صورت اختیار کر گیا۔ اسکردو کی فضاء اس وقت لبیک یاحسین (ع) اور نعرہ حیدری کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے ملک میں پی پی پی کے دفاتر کا گھیراؤ کرسکتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ٹکراؤ کریں، لیکن شاید وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے ارداے ایسے ہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، اس کا گواہ پورا ملک ہے، ہم ابھی کچورہ سے یہاں تک آئے لیکن ایک پتہ بھی نہیں ہلایا، ہم کربلا کے ماننے والے ہیں، میدانوں میں حاضر رہتے ہیں غاروں میں نہیں چھپتے، ہم محافظ پاکستان ہیں، ہم پاکستان کی دفاعی لائن ہیں، ہم ہیں جو ملک کو بچائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم پاکستانی شیعوں کی طاقتور جماعت ہے، اب اگر گلگت بلتستان میں ایک شیعہ بھی قتل ہوا تو اس کا قاتل وزیراعلٰی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی پارٹی، کسی حکمران کے نہیں، بلکہ اہلبیت (ع) کے ماننے والے ہیں، میں عزاداری کے لئے یہاں (اسکردو) آیا تھا، پاکستان کے کسی کونے میں کوئی حکمران یہ جرات نہیں کرسکتا کہ عزاداری کو روکے پھر یہ کون ہوتے ہیں۔؟
خبر کا کوڈ : 180405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش