0
Tuesday 14 Aug 2012 05:08

گلگت بلتستان میں جشن آزادی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

گلگت بلتستان میں جشن آزادی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں جشن آزادی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائینگے۔ گلیاں، بازار اور گھروں کی چھتیں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ سجائے جا رہے ہیں۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد ہوں گے جبکہ عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک ریلی حمید گڑھ اسکردو سے یادگار شہداء سکردو تک نکالی جائے گی۔ یادگار شہداء پر جلوس سے سرکاری افسروں کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات تحریک پاکستان کے مجاہدین کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 187283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش