0
Saturday 25 Aug 2012 15:23

القدس ریلی کے شرکاء پر بم حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی

القدس ریلی کے شرکاء پر بم حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں اہل تشیع کی نسل کشی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور گرفتار شیعہ نوجوانوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس کے پہلے مرحلے میں نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں عوامی رابطہ مہم اور تیسرے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پر علامتی دھرنے دیئے جائیں گے اور چوتھے مرحلے میں وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما علامہ سید ناظر عباس نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا جعفر سبحانی، مولانا صفدر حسینی و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ملک خانہ جنگی اور انارکی کی طرف بڑھے گا، اس دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک اتنا مضبوط ہوچکا ہے کہ اس سے ملکی سلامتی کے ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں، شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ یوم القدس ریلی کے شرکاء پر بم حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور گرفتار شیعہ نوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 189900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش