0
Tuesday 28 Aug 2012 22:38

حج کرپشن کیس، سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں ایک ہفتے کے اندر جج کی تقرری کا حکم

حج کرپشن کیس، سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں ایک ہفتے کے اندر جج کی تقرری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کے عدم تقرر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ ججز کے تقرر کیلئے سمری 31 جولائی کو بھیجی تھی لیکن ڈیرھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا نام تحریر کئے بغیر عدالت نے لکھا کہ یہ بات باعث حیرت ہے کہ ایک ملزم کو جج نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں اسپیشل جج سینٹرل کی تقرری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 190826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش