0
Saturday 8 Sep 2012 22:30

امریکہ خلیج فارس میں توانائی کے ذرائع پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے، علی فدوی

امریکہ خلیج فارس میں توانائی کے ذرائع پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے، علی فدوی
اسلام ٹائمز۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب نے خطے میں حملے کی کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز نیوی کمانڈر اور ریئر ایڈمرل علی فدوی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے خلیج فارس میں حملے کی کوئی بھی احمقانہ کوشش کی تو اسکے فوجی خطے سے کسی نقصان کے بغیر واپس نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکی فورسز کی موجودگی ایران کے لئے زبردست خطرہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے ہم تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں واضح مثالیں موجود ہیں کہ امریکہ جب بھی کسی خطے میں گیا تو اس نے وہاں پر اپنا تسلط جمالیا۔ علی فدوی نے کہا کہ امریکہ خلیج فارس میں بھی توانائی کے ذرائع پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 193808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش