0
Saturday 8 Sep 2012 11:49

کینیڈا کا مخاصمانہ رویہ صیہونی اور برطانوی حکومت کی ڈکٹیشن پالیسی کا تسلسل ہے، ایران

کینیڈا کا مخاصمانہ رویہ صیہونی اور برطانوی حکومت کی ڈکٹیشن پالیسی کا تسلسل ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کینیڈا کے وزیر خارجہ کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیفن ہارپر کی حکومت خارجہ پالیسی کے میدان میں انتہا پسندانہ پالیسیوں کی حامل حکومت جانی جاتی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ تہران میں واقع کینیڈا کے سفارتخانے میں ویزا سیکشن کا بندش، کینیڈا میں مقیم ایرانی شہریوں کے بینک اکاؤنٹ کا بند کیا جانا اور کینیڈا میں مقیم ایرانی اسٹوڈنٹس کے لئے رقم کی منتقلی پر پابندی ملت ایران اور کینیڈا میں مقیم ایرانی کمیونٹی کے خلاف کینیڈین حکومت کے مخاصمانہ اقدامات ہیں۔ رامین مہمان پرست نے مزید کہا کہ کینیڈا کی موجودہ حکومت کا مخاصمانہ رویہ درحقیقت صیہونی حکومت اور برطانیہ کی جانب سے ڈکٹیٹ کی جانے والی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

یاد رہے کہ کينيڈا نے کل تہران ميں اپنا سفارتخانہ بند کر ديا ہے اور ايرانی سفارتکاروں کو 5 روز ميں ملک سے نکل جانے کا حکم ديا ہے۔ کينيڈا کے وزير خارجہ جان بائرڈ نے کہا کہ انہوں نے ايران ميں اپنا سفارتخانہ بند کر ديا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ يہ اقدام ايران کی جانب سے شام کو فوجی اڈے دینے، بشار الاسد حکومت کی حمايت کرنے، اسرائيل کے خلاف دھمکی کے بعد اٹھايا گيا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کينيڈا اور ايران کے درميان سفارتی تعلقات معطل ہوگئے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 193597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش