0
Monday 10 Sep 2012 23:40

پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات برصغیر میں امن اور ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، پروفیسر سوز

پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات برصغیر میں امن اور ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، پروفیسر سوز
اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت بہتر اور دوستانہ تعلقات کو برصغیر میں امن اور ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے دونوں ممالک اعتماد سازی کے تحت کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جس کی تازہ مثال ہند، پاک ویزاء پالیسی میں نرمی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہے، ٹاﺅن ہال اننت ناگ اور فرصل کولگام میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کمیٹی کے صدر اور بھارتی راجیہ سبھا کے ممبر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ برصغیر میں پاکستان اور بھارت کے بہتر اور دوستانہ تعلقات کے نتیجے میں امن و امان اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 194369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش