0
Friday 14 Sep 2012 17:14

گستاخانہ فلم پر امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، منور حسن

گستاخانہ فلم پر امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت اور اُسے مذہبی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج اور اسے ملک بدر کیا جائے، لاہور سے جاری مشترکہ بیان میں سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ ٹیری جونز نے پہلے قرآن پاک جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی اور اب اس نے اسرائیل سے مل کر گستاخانہ فلم بنائی ہے۔ 

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی حکومتیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزادی اظہار کی آڑ میں ایسی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہودی لابی مذہبی دہشت گردی کے ذریعے عالم اسلام کے جذبات مشتعل کر رہی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 195279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش