0
Saturday 29 Sep 2012 10:03

امت مسلمہ امریکہ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرے، سعید یوسف

امت مسلمہ امریکہ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرے، سعید یوسف
اسلام ٹائمز۔ یہودی عناصر دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ نوجوان نسل انٹرنیٹ ار مغربی تہذیب کو چھوڑ کر سیرت طیبہ کو اپنا لے اور یہ ثابت کر دے کہ حضور (ص) کا امتی مغربی تہذیب کو ٹھکرا کر اپنے پیارے بنی (ص) کی حرمت کی خاطر کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ امت مسلمہ مغرب کی محبت کو اپنے دلوں سے نکال کر نبی کریم (ص) کی محبت دلوں میں بسائے دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جعمیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے پلندری میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ حرمت رسول (ص) پر ہر امتی کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔ گستاخ رسول (ص) کو فی الفور گرفتار کر کے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے اور اسے سرعام پھانسی دے جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی بدبخت ایسی گستاخی کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔ حکومت پاکستان اور تمام اسلامی ممالک امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے فی طور پر سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کریں۔ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ مسلمانوں کو سب سے پہلے حرمت رسول (ص) کو سمجھنا ہو گا اور پھر ناموس مصطفٰی (ص) کو اپنی عملی زندگی میں لائیں۔ 

شیخ الحدیث مولانا سعید یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر او آئی سی کو مضبوط کریں۔ موثر اور توانا طاقت بن کر امریکی استعمار کا مقابلہ کریں ورنہ امریکہ اور یورپی ممالک ہماری کمزوریوں کو فائدہ اٹھا کر ہمارے سارے وسائل ہڑپ کر جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں سے اس فلم پر جس ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے امریکہ اور یورپ کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔ ایسی فلمیں عالمی امن کے لیے تباہ کن خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش