0
Sunday 30 Sep 2012 19:16

پاکستان میں خوشحالی نظام مصطفی(ص)سے آئے گی،امیر العظیم

پاکستان میں خوشحالی نظام مصطفی(ص)سے آئے گی،امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ آر بلاک ماڈل ٹاؤن میں جلسہ سیرت النبی(ص) سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں بیداری کی لہر ہے، اسلامی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور دین اسلام کا بول بالا کرنے کے لیے نبی اکرم(ص) کی ذات اقدس کے گرد جمع ہو رہی ہیں جو کہ ہماری محبت اور ایمان کا مرکز محور ہیں، انشاء اللہ پاکستان میں بھی دینی قوتیں کامیاب ہونگی، عوام تیاری کریں۔

امیرالعظیم نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے پاکستان میں خوشحالی نظام مصطفی(ص) قائم کرنے سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے معاشی ایجنڈا میں سودی معیشت ختم کرنے کا پروگرام شامل نہیں، ایسا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ملکی معیشت سے جب تک سودی نظام ختم نہیں ہو گا تبدیلی خواب ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ موجودہ دور کا شیطان ہے اور اس کا انجام عبرتناک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا سمیت پورا یورپ اور مغربی تہذیب انتہا پسند معاشرے ہیں، نبی اکرم(ص) کے گستاخانہ خاکے اور فلمیں بنا کر انہوں نے موجودہ دور کی اسلام و کفر کی جنگ کے نقطہ آغاز کو چھیڑ دیا ہے، انشاء اللہ کفر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور پوری دنیا میں اللہ کا دین سربلند ہو گا۔ امیرالعظیم نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم اور خاکے بنانے والے ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے، جو نبی(ص) کا دشمن ہے اور پوری انسانیت کا دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ : 199836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش