0
Tuesday 2 Oct 2012 00:49

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے، وزیراعظم

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی ادارے صوبائی حکومت سے تعاون کریں۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پیکج دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزارت خزانہ کو کھچی کینال سمیت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 200160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش