0
Friday 5 Oct 2012 17:02

بھارت میں دماغی بخار کے باعث 395 بچے ہلاک

بھارت میں دماغی بخار کے باعث 395 بچے ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے علاقہ گورکھ پور اتر پردیش میں روزانہ تین بچے دماغی بخار کی بیماری کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں، حال ہی میں اس بیماری کے باعث 395 بچے ہلاک ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال دماغ کی جان لیوا بیماری میں مبتلا 2500 سے زائد مریض سرکاری اسپتالوں میں داخل ہوئے، جن میں 277 تاحال زیر علاج ہیں، نیپال کے سرحدی علاقے میں واقع اس شہر میں ہر سال مون سون میں اس بیماری کا حملہ ہوتا ہے جبکہ 1978ء سے اب تک 6500 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے، اور اس بیماری کے زیادہ تر مریضوں میں چھ ماہ سے پندرہ سال کے بچے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 200884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش