0
Sunday 7 Oct 2012 00:30

جنوبی وزیرستان کا مارچ حقائق سے نابلد اور منتشر ذہن کی تخلیق ہے، چوہدری نثار

جنوبی وزیرستان کا مارچ حقائق سے نابلد اور منتشر ذہن کی تخلیق ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ اور سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ قوم یہ نہیں بھولی کہ عمران خان نے ابتدائی اعلان شمالی وزیرستان جانے کا کیا تھا اب خاموشی سے یہ پروگرام کیسے تبدیل ہوگیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ناانصافی کا شکار ہے اور سونامی لیگ نئے ڈراموں سے قوم کو بے وقوف بنانے پر لگی ہوئی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ لگتا ایسے ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پاشا اب بھی سونامی لیگ کی ڈور ہلا رہے ہیں۔ اپنی تیزی سے گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو ایسے ڈراموں سے بحال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم جان گئی ہے کہ عمران کے پاس نہ تو کوئی ویژن ہے، نہ پالیسی ہے اور نہ ہی پاکستان کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کا کوئی قابل عمل منصوبہ ہے۔ عمران خان عسکریت پسندی، دہشت گردی اور ڈرون حملوں جیسے گھمبیر مسائل کا جو حل دے رہے ہیں، اس سے نہ صرف غیرسنجیدگی کی جھلک آتی ہے بلکہ ان کی طفلانہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کا مارچ حقائق سے نابلد اور منتشر ذہن کی تخلیق ہے۔ اس کام سے نہ ڈرون حملوں اور نہ ہی عسکریت پسندی میں کوئی کمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 201450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش