0
Tuesday 9 Oct 2012 17:34

پولیس فورس عوام کے ساتھ بھائیوں جیسا رویہ اپنائے، قائم مقام آئی جی گلگت

پولیس فورس عوام کے ساتھ بھائیوں جیسا رویہ اپنائے، قائم مقام آئی جی گلگت
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد علی خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کے ساتھ بھائیوں جیسا رویہ اپنائے اور فورس کے تمام جوان اپنی تمام توانائیاں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے صرف کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول گلگت میں پہلے لور کورس پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں لہٰذا فورس کو چاہئے کہ وہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اور لوگوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں تاکہ عوام کا اعتماد بڑھ جائے۔ قائم مقام آئی جی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکول کے بننے کے بعد اب ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیس ٹریننگ کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کو ملک کے دور دراز ٹریننگ سنٹروں میں جانا نہ پڑے۔

امجد علی خان نے مزید کہا کہ دوران ٹریننگ نہ صرف تمام جوانوں بلکہ کمانڈنٹ پی ایس ٹی اختر حسین چنگیزی اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جن کی شبانہ روز محنت آج رنگ لے آئی۔ قائم مقام IGP گلگت بلتستان امجد خان کے خطاب سے پہلے کمانڈنٹ PTS اختر حسین چنگیزی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1985 میں اس ادارے کے قیام کے بعد سے اب تک 32 سیشن مکمل ہوئے ہیں۔ پولیس ٹریننگ سکول کے قیام کے بعد آج لور ٹریننگ کورس کا پہلا پاسنگ آوٹ پریڈ مکمل ہونے جارہا ہے۔ بحیثیت کمانڈنٹ PTS میرے لئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ کمانڈنٹ PTS اختر حسین چنگیزی نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان اور اس وقت کے پولیس سربراہ نے PTS کی صورت میں جو پودا لگایا تھا آج اللہ کے فضل و کرم سے اس پودے نے پھل دینا شروع کیا ہے۔ کمانڈنٹ PTS نے اپنے سپاس نامے میں PTS کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ مہان خصوصی نے PTS کے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مہان خصوصی نے اس کے بعد لور کلاس ٹریننگ کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرے پر کنسٹیبلان کو انعامات اور تعریفی اسناد دیئے جن میں ضلع دیامر کے عبدالحمید ( بیسٹ ان لاء ) ضلع گلگت کے شاہد اقبال ( بیسٹ ان فائرر ) اور سکردو کے محمد خان ( بیسٹ ان ڈررل ) شامل تھے۔ بعد اذاں مہمان خصوصی نے کمانڈنٹ PTS کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا جس کے اختتام پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کی سلامی لی۔ اس سے پہلے جب مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے PTS پہنچے تو پرنسپل PTS اختر حسین چنگیزی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ تقریب میں جیل خانہ جات کے I.G نصرت علی، DIG کرائمز محمد الحسن، AIG سپیشل برانچ ندیم حسین، SP گلگت واصل خان، SSP قراقرم سیکورٹی فورس فخرالدین، CID کے SP جہانگیر شاہ، SP قیوم اور DSP سٹی کے علاوہ دیگر بہت سے آفیسران اور لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 202244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش