0
Saturday 15 Sep 2012 12:53

گلگت بلتستان پولیس فورس کو ایک منظم فورس بنایا جائے گا، مہدی شاہ

گلگت بلتستان پولیس فورس کو ایک منظم فورس بنایا جائے گا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس فورس کو ایک منظم فورس بنایا جائے گا، حکومت محدود وسائل کے باوجود پولیس فورس کے مسائل حل کر رہی ہے، بہت جلد پولیس میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی، جس سے مختلف تھانوں میں پولیس کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری ہوم اور آئی جی پی گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی تربیت مزید بہتر اور جدید خطوط پر کی جائے تاکہ دہشت گردی کے واقعات پر مکمل قابو پانے میں مدد مل سکے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پولیس عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے تمام وابسطگیوں سے بالاتر ہوکر قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کو قانون کے گرفت میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑھی نگرانی کی جائے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) استور کے صدر رانا فرمان علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنا اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے، جس کیلئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ملاقات میں صدر مسلم لیگ ( ن ) استور نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) استور نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور مساجد ایکٹ تیار کرنے پر وزیراعلیٰ کی کوششوں کو سراہا اور صوبے کی تعمیر و تریق کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 195554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش