0
Saturday 13 Oct 2012 16:02

پاکستان میں دہشت گردی یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان میں دہشت گردی یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ کر رہے ہیں۔ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ناموس کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصّہ ہے۔ توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکہ توہین آمیز فلم بنانے والوں کو اسلامی ممالک کے حوالے کرے۔ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیےPST کے تحت ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پیر سمیع اللہ چشتی و دیگر علماء کرام کی نعشوں کو قبروں سے نکال کر درخت پر لٹکا کر بے حرمتی کی گئی اس وقت میڈیا، سیاسی و مذہبی جماعتیں آواز اٹھاتیں تو ظالمان آج نہ صرف دم توڑ چکے ہوتے بلکہ ملالہ یوسف زئی کا واقعہ بھی رونما نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ اسی صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلایا جائے۔ حکومتی سطح پر انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے۔ انتہاء پسند دہشت گرد نام نہاد طالبان کی فنڈنگ کو روک کر ہی ان کی کمر توڑی جاسکتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی جدوجہد، سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال اور عوام کو روزگار فراہم کرکے انتہاء پسند دہشت گردوں کا راستہ روکا جائے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی دو اعلیٰ قیادتوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اور ان کے مکروہ چہروں کو عوام پر عیاں کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 203206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش