0
Friday 12 Oct 2012 13:59

دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن پسند قوتیں دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کرکے انسانی اخلاقی، سیاسی حق ادا کریں۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان سنی تحریک پاک فوج کے ساتھ ہے۔ قبائلی علاقہ جات، کراچی اور بلوچستان میں انتہاء پسند دہشتگردوں نے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور آج پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ عوام میں دہشتگردوں کے خلاف حکومتی سطح پر شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ علماء حق و مشائخ عظام مدارس اور خانقاہوں سے باہر نکل کر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف آواز بلند کریں اور اسلام کے حقیقی فلسفے کا پرچار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آرمی چیف کے اس عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہے، پاکستان بنانیوالوں کی اولادیں پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگی۔ ثروت اعجاز قادری نے آئمہ کرام، پیران عظام، دانشوروں اسکالرز سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہا پسند دہشتگردوں کی اصل تصویر عوام کے سامنے اُجاگر کریں جو تعلیم کے دشمن ہیں اسکولوں، مدارس، مزارات پر بم دھماکے اور معصوم بچیوں پر حملہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 202955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش