0
Tuesday 16 Oct 2012 14:02

نام نہاد جہاد کا اعلان کرنیوالے دہشتگرد ہیں، امریکہ اور طالبان کا ایجنڈا ایک ہے، صاحبزادہ فضل کریم

نام نہاد جہاد کا اعلان کرنیوالے دہشتگرد ہیں، امریکہ اور طالبان کا ایجنڈا ایک ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی سے شروع ہونے والا سنی تحریک کا ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچنے پر مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو جو کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کرسکے۔ او آئی سی کا اجلاس بلا کر انبیائے کرام کی گستاخی کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ ٹرین مارچ راولپنڈی پہنچا تو سنی تحریک کے کارکنوں نے قائدین اور مارچ کے شرکا کا والہانہ استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گستاخانہ فلم کے حوالے امریکی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ حرمت رسول (ص) پر آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں، نام نہاد جہاد کا اعلان کرنے والے دہشت گرد ہیں۔ کسی مذہبی جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امریکہ دنیا میں جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے۔ وہیں پر گستاخانہ فلم بنائی گئی۔ 

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کا ایجنڈا ایک ہے۔ امریکہ کا مقصد پاکستان کو تباہ اور طالبان کا مقصد پاکستان میں انتشار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکا ڈرون حملے کر رہا ہے، کیا یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ پاکستان سے چھڑوا کر لے گیا۔ پاکستانی حکومت اتنی بے بس ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔ انہوں کامیاب ٹریں مارچ پر کارکنوں کو مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 204008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش