0
Saturday 27 Oct 2012 19:32

پنجاب حکومت کے دہشتگردوں سے رابطے ہیں، چند مدارس دہشتگردی بڑھا رہے ہیں، مسعود کوثر

پنجاب حکومت کے دہشتگردوں سے رابطے ہیں، چند مدارس دہشتگردی بڑھا رہے ہیں، مسعود کوثر
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پنجاب حکومت کے دہشت گردوں کے ساتھ لنکس ( Links) ہیں، جبکہ چند مدارس بھی دہشت گردی بڑھا رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے۔ اسے خیبر پختونخوا کے مسائل سمجھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پنجاب کے چند مدارس دہشتگردی بڑھا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے بھی دہشت گردوں سے Links ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، اسی لئے اسے اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ سنا کر بہت سوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ 

ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے گورنر کی جانب سے پنجاب حکومت کو دہشتگردی میں ملوث قرار دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر گورنر خیبرپختونخواہ کے پاس دہشت گردوں سے متعلق معلومات ہیں تو وہ حکومت پنجاب کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام اور حکومتی اہلکار خود دہشت گردی کا شکار ہیں، صوبائی حکومت پہلے بھی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 207048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش