0
Friday 19 Oct 2012 20:10

شاکر رضوی کی شہادت پنجاب حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، علامہ اسدی

شاکر رضوی کی شہادت پنجاب حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیرصدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام صوبائی و ضلعی اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ممتاز قانون دان سید شاکر رضوی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ سید شاکر رضوی کی شہادت پنجاب حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو وزیراعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ سمیت ہر قسم کے راست اقدام اٹھائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پروفیسر شبیہہ الحسن ہاشمی شہید، سید جواد نقوی شہید اور میاں آصف شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جاتا تو یہ واقع رونما نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات میں رانا ثناءاللہ صوبائی وزیر قانون پنجاب کو برابر کا مجرم سمجھتے ہیں، کیونکہ پنجاب میں تمام کالعدم تنظیمیں اس شخص کے زیر سایہ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں شہداء کے قاتل دہشت گرد ملک اسحاق کو پنجاب گورنمنٹ سے ہی وظیفہ جاری ہوتا ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب حکومت لینڈ مافیا، قاتلوں اور دہشت گردوں کی سرپرست کے طور پر کام کر رہی ہے، جس صوبہ کے وزیراعلٰی کی بیٹی حکومتی غنڈوں کے ساتھ غریبوں پر تشدد میں ملوث ہو، اس حکومت سے کوئی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اجلاس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاکر رضوی کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے اور پروفیسر شبہیہ الحسن شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے، بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 204826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش