0
Sunday 21 Feb 2010 15:25

صدر و وزیراعظم کے اختیارات میں توازن ضروری ہے،سب سے بڑا چیلنچ دہشتگردی،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،گیلانی

صدر و وزیراعظم کے اختیارات میں توازن ضروری ہے،سب سے بڑا چیلنچ دہشتگردی،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،گیلانی
لاہور:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرنا ہو گا کیونکہ یہ خواہش نہیں ایک آئینی تقاضا ہے،صدر و وزیراعظم کے اختیارات میں تواز ن بھی ضروری ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت کو چلنے کا موقع دیا جانا چاہیے،مسائل خود بخود حل ہو جائینگے،گڈگورنس کا مطلب ہے کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک وسط مدتی انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے ،ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ،مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے سے ملک کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج سب سے بڑا چیلنچ دہشتگردی ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،فوج سرحدوں پر قربانیاں دیکر ہمارے مستقبل کو سنوار رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 20740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش