0
Tuesday 30 Oct 2012 00:26

کسی بھی ملک کی سرحد پار کرکے حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، چاو چانگ

کسی بھی ملک کی سرحد پار کرکے حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، چاو چانگ
اسلام ٹائمز۔ چین نے ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرحد پار کرکے حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، تمام ممالک کی علاقائی اور فضائی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے چینی پارلیمینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین چاو چانگ نے اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چینی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی کی گئی تھی، مگر اس واقعے میں پائلٹ والا جہاز استعمال کیا گیا تھا مگر پاکستان میں بغیر پائلٹ والے جہاز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے چینی صوبے سنکیانگ میں علیحدگی پسند تنظیم ایسڑن تاجکستان اسلامک موومنٹ کی روک تھام کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں سینٹ خارجہ امور کمیٹی نے چینی وفد سے ملاقات کرکے چین کی پالیسیوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 207521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش