0
Tuesday 30 Oct 2012 11:25
امریکہ کو ایران سے نہیں اسلام سے نفرت ہے

شیعہ سنی عوام پاکستان سے منحوس امریکی وجود کو باہر نکال پھینکیں، علامہ جواد نقوی

شیعہ سنی عوام پاکستان سے منحوس امریکی وجود کو باہر نکال پھینکیں، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ :تحریک بیداری اُمت مصطفٰی (ص) کے روح رواں اور معروف عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شان رسالت (ص) میں توہین کوئی حادثہ نہیں بلکہ مضبوط منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، شیعہ سنی عوام مل کر پاکستان سے منحوس امریکی وجود کو نکال باہر پھینکیں، پاکستان میں امریکی حمایت کے بغیر کوئی اقتدار میں نہیں آسکتا، حکمرانوں نے اپنے ملک کو کرائے پر دیدیا ہے، قوم نے جس طرح چودہ سو سالوں سے یزید کا تعاقب کیا ہے وہ امریکہ کو بھی نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحریک بیداری مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام کوہاٹ کے علاقے چکرکوٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آنے والے محرم الحرام کو ناموس رسالت (ص) سے منسوب کر دے، امریکہ پاکستان اور اسلام سے سخت نفرت کرتا ہے، پاکستان کی سیاست امریکی رحم وکرم پر ہے، پاکستان میں جو بھی سیاسی تبدیلی آتی ہے اُس میں امریکہ کا ہاتھ ہوتا ہے، امریکہ نے گستاخانہ فلم بنا کر بہت سے مذہبی و سیاسی افراد کو پہچان لیا ہے، جنہوں نے فلم کی تو مذمت کی ہے لیکن امریکہ کی مذمت نہیں کی، اُنہوں نے کہا کہ فلم کی مذمت تو اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی کی ہے۔ 

علامہ جواد نقوی کا مزید کہنا تھا انقلاب اسلامی ایران سے پہلے امریکہ شاہ ایران کی طرفداری کرتا تھا لیکن جب انقلاب آگیا تو وہی امریکہ ایران کی مخالفت کر رہا تھا اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کو ایران سے نفرت نہیں بلکہ اسلام سے نفرت ہے، قوم امریکی شیطانی چیلوں کا بائیکاٹ کرے اور امریکی غلام حکمرانوں کو ووٹ نہ دے، اُنہوں نے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ربیع الاول میں اتحاد و وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف متحدہ ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 207527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش