0
Wednesday 31 Oct 2012 16:51

پاکستان سنی تحریک نے 31 اکتوبر کو ملک گیر "یوم غازی علم الدین شہیدؒ "کے طور پر منایا

پاکستان سنی تحریک نے 31 اکتوبر کو ملک گیر "یوم غازی علم الدین شہیدؒ "کے طور پر منایا
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر غازی علم الدین شہیدؒ کا سالانہ یوم شہادت ملک گیر "یوم غازی علم الدین شہیدؒ" کے طور پر منایا گیا۔ شہدائے اسلام اور غازیانِ ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں غازئ اسلام کانفرنسز، عظمت رسول ؐ سیمینارز اور تحفظ ناموسِ رسالتؐ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ پاکستان سنی تحریک کے ملک بھر کے دفاتر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور محافل حمد و نعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسلام آباد کے افشاں شادی ہال میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے چیئرمین اور معروف مذہبی سکالر ابوالبیان علامہ غفران محمود سیالوی نے کہا کہ غازی علم الدین شہیدؒ عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ ہم انہیں تاقیامت خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔ عاشقان رسول کا روز اول سے شیوہ ہے کہ وہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے گستاخوں کی جان لیتے بھی ہیں اور محبت رسول میں اپنی جان کا نذرانہ دیتے بھی ہیں۔ غازی، علم دین شہید، غازی عبدالقیوم شہید اور غازی ممتاز حسین قادری جیسے عشاقان رسول نے گستاخانِ رسول ﷺ کو واصل جہنم کرکے حرمت رسول کا تحفظ کرکے صحابہ کرام کی سنت کو زندہ رکھا ہے۔

ممتاز حسین قادری نے گستاخ رسول کو واصل جہنم کرکے شمع رسالت کے پروانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ راولپنڈی کے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں محفل نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہ غلامئ رسول ﷺ انسان کو فضیلتوں سے سرشار اور غمِ دنیا سے آزاد کر دیتی ہے۔ مسلمانوں نے ماضی میں بھی گستاخان رسولﷺ کو انجام تک پہنچایا ہے اور آج بھی انہیں عبرت ناک انجام سے دوچار کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی نے توہین آمیز فلم پر اوآئی سی کے سربراہی اجلاس نہ ہونے کو مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے مسلم ممالک حکمران فرعون اور شداد کے انجام کو یاد رکھیں اور وہ یہ فیصلہ کریں کہ وہ مسلم امہ کے جذبات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں یا تاریخ میں فرعون اور یزید کے ساتھ اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی کینٹ کے صدر صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے کہا کہ آج مختلف حیلوں بہانوں سے حامیان اسلام کے دلوں سے روحِ محمدی ﷺ نکالنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے۔ ملتِ اسلامیہ گستاخان رسول ﷺ کوانجام تک پہنچانے کیلئے اپنے عمل و کردار سے ملتِ واحدہ بن جائے۔ اسلامی بلاک بنا کر اسلامی کرنسی اور اسلامی فوج تشکیل دی جائے۔

پاکستان سنی تحریک کے قائدین اورعلماء ومشائخ نے نوشہرہ میں مزار کا کا صاحب کے باہر دھماکے کو اسلام دشمنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مزارات پر دھماکے کرنیوالے مسلمان نہیں درندے ہیں۔ حکومت عبداللہ شاہ غازی، داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سمیت دیگر اہم مزارات کی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرے۔ زیارت کاکا دربار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت اس سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے۔ PST سرکار دو عالم ﷺکی ناموس کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔
خبر کا کوڈ : 207983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش