0
Thursday 1 Nov 2012 11:15

خطہ کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، ندیم قاسمی

خطہ کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، ندیم قاسمی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر جنرل ندیم حسین قاسمی نے بھارتی افواج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے لیے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ عالمی امن کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کو بھارت کی ان جارحانہ کاروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر میں اپنا غاصبانہ و جابرانہ تسلط زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکتا۔ اسے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر سیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا۔ 

ندیم قاسمی نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء سے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے کشمیر پر ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے عالمی برادری کو بھارت کی 65 سالہ دہشت گردی کا نوٹس لینا ہو گا۔ 

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ مہذب دنیا مسئلہ کشمیر پر اپنے دوہرے معیار کو ترک کر دے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ نیوکلیئر ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
خبر کا کوڈ : 208169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش