0
Thursday 1 Nov 2012 09:57

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ شرانگیز کاروائی ہے، بازل نقوی

کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ شرانگیز کاروائی ہے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ شرانگیز کاروائی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بھارت کی سرحدی جارحیت کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کی نسل کشی کو روکیں۔ بھارت جمہوریت کے منہ پر کالا دھبہ ہے جس کے آہنی پنجوں نے کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کو دبا رکھا ہے۔ وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار غیرملکی میڈیا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ 

وزیراطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام کبھی بھی اور کسی بھی لحاظ سے بھارت کا حصہ نہیں تھے اور انھوں نے اب بھی بھارت کے فوجی قبضے کو قبول نہیں کیا ہے اور مسلسل اس جابرانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے ہماری محبت انمٹ ہے کیوں کہ ہم اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عید کے دن سرینگر میں پاکستان کی محبت میں نکلنے والے بہت بڑے جلوس سے اس محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو کشمیری عوام کو پاکستان کے ساتھ ہے اور بیرونی دنیا سوشل میڈیا پر اس کو دیکھ سکتی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بھارت کی فوج کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے عوام کو نشانہ بناتی ہے جو کہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی اس جارحیت کا نوٹس لے اور اس کے خلاف کاروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 208150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش