0
Thursday 1 Nov 2012 17:05

اللہ کا غضب امریکی طوفان کی صورت میں نازل ہوا ہے، ابوالخیر محمد زبیر

اللہ کا غضب امریکی طوفان کی صورت میں نازل ہوا ہے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امریکہ میں قرآن پاک جلانے اور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں فلمیں اور خاکے بنا کر توہین اور گستاخیوں کی کھلے عام اجازت دی گئی ہے اور امریکی صدر نے ان گستاخوں کی حمایت کر کے اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے اور یہ اللہ کا غضب امریکی طوفان کی صورت میں ان پر نازل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں واضح طور پر گستاخی رسول کر کے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ایذاء پہنچانے والوں کیلئے دنیا وآخرت میں لعنت اور درد ناک عذاب کی وعید سنائی گئی ہے جس کا عملی مظاہرہ امریکہ میں آنے والے طوفان کے باعث شدید تباہی و بربادی کی صورت میں دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکمرانوں کو چاہئے کہ گستاخان رسول کو لگام دیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور فوراََ قانون بنا کر انبیاء کی گستاخی کو قابل تعزیر جرم قرار دیں تاکہ اللہ تعالیٰ کے مزیدغضب سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی پکڑ ہے جس سے وقت کے بڑے بڑے فرعون نہ کبھی بچ سکے ہیں اور نہ کبھی بچ سکیں گے ان کی تمام مادی طاقتیں اس کی پکڑ کے آگے بے بس اور ناکارہ ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی اس کی پکڑ سے کوئی ان کو نہیں بچا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 208266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش