0
Wednesday 31 Oct 2012 16:38

اللہ کی قدرت نے شیطانی سپرپاور کو شکست دے دی، جمعیت علماء پاکستان

اللہ کی قدرت نے شیطانی سپرپاور کو شکست دے دی، جمعیت علماء پاکستان
اسلام ٹائمز۔ اللہ کی قدرت نے تمام تر وسائل کے باوجود امریکہ کو بے بس کر دیا دنیاوی سپر پاور سمندری طوفان سے ہل کر رہ گئی۔ سینڈی طوفان کی بے رحم موجیں، تیز رفتار ہوائیں، آگ اور برفانی طوفان نے امریکہ کو آگھیرا سفید ہاتھی لہو مسلم سے اپنی پیاس بجھانا چھوڑ دے، گستاخانہ فلم بنانے والے ناموس رسالت کے مجرموں کو اسلامی قانون کے تحت سزا دی جائے ورنہ اللہ کا عذاب امریکہ پر نازل ہوتا رہے گا۔

جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں ناظم علی آرائیں، ڈاکٹر محمد یونس دانش، صوفی عبدالکریم نے ان خیالات کا اظہار سید عبدالغنی شاہ، مولانا غلام سرور، علامہ شاہنواز زبیری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دنیا میں فرعون بن کر بے گناہوں کے لہو سے ہولی کھیلتے ہیں اسلام کی حرمت کو پامال کرتے ہیں اللہ کی مقدس کتاب اور اس کے پیارے حبیب کی شان اقدس میں گستاخیاں کرتے ہیں وہ اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے۔ سینڈی طوفان اللہ کی قدرت کا ایک اظہار ہے کہ اب بھی امریکہ اور اس کے حواری ہوش کے ناخن لے لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ امریکہ ماضی کا حصہ بن جائے اور اس کی داستاں بھی نہ ہو داستانوں میں انہوں نے کہا کہ زمین پر خدا بنے والے امریکہ کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھ لیں تمام تر وسائل جدید ترین ٹیکنالوجی اور دنیا پر حکومت کرنے والا امریکہ اندھیروں میں ڈوب گیا اسٹاک مارکیٹ بند گئی، مواصلاتی نظام درہم برہم، ایٹمی پلانٹ بنداور ڈیم تباہ ہوگئے اللہ کی قدرت نے شیطانی سپرپاور کو شکست دے دی۔
خبر کا کوڈ : 207982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش