0
Friday 2 Nov 2012 22:31

علامہ طاہر القادری 23 دسمبر کو ریاست بچانے کیلئے وطن واپس آ رہے ہیں،نوشابہ ضیاء

علامہ طاہر القادری 23 دسمبر کو ریاست بچانے کیلئے وطن واپس آ رہے ہیں،نوشابہ ضیاء
اسلام ٹائمز۔ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کہا ہے کہ 90ء کے الیکشن کی بدترین دھاندلی کی بو اب تک محسوس کی جا رہی ہے اس کے بعد ہونے والے انتخابات کی دھاندلیاں بھی جلد طشت ازبام ہوجائیں گی، کیا ہم آئندہ نسلوں کو کرپشن کے ناسور کے سوا کچھ نہ دے سکیں گے؟ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ مفادات کا عفریت مسلسل نگلے جا رہا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریاست پاکستان کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو ریاست بچانے کیلئے وطن واپس آ رہے ہیں، مینار پاکستان ان کے عظیم استقبال کا گواہ بنے گا اور ملک کے غیور عوام ایک نیا پاکستان تشکیل دینے کا عزم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں لاکھوں بھائیوں کے ساتھ وطن عزیز کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بھی لاکھوں کی تعداد میں علامہ طاہر القادری کا استقبال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت موجودہ استحصالی انتخابی نظام کے تحت انتخابات کرانے یا سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا ہے، داخلی اور خارجی طور پر پاکستان خطرات میں گھرا ہے۔ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری نبھانی ہے اور تحریک منہاج القرآن کی نظام بدلو بیداری شعور مہم میں شامل ہو کر ریاست پاکستان کو بچانے اور اسکی تکمیل کی جدوجہد کو کامیاب بنا کر آئندہ نسلوں کو مستحکم اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 208562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش