0
Friday 2 Nov 2012 12:33

علامہ طاہر القادری کے استقبال کیلئے باقاعدہ تیاریاں شروع

علامہ طاہر القادری کے استقبال کیلئے باقاعدہ تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور حفیظ اللہ جاوید نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد طاہر القادری کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز پورے ملک میں کر دیا گیا ہے، 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کے استقبال کیلئے لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اور لاہور میں اس سلسلے میں کارنر میٹنگز بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے 10 ٹاؤنز کی 150 یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تنظیمی طور پر لاہور کو 25 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کارنر میٹنگز کے علاوہ ہر ٹاؤن میں ہفتہ میں ایک مرتبہ ’’نظام بدلو ‘‘سیمینار یا عوامی اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔ لاہور میں علامہ طاہر القادری کے استقبال کیلئے کی جانے والی ان سرگرمیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 208453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش