0
Sunday 4 Nov 2012 22:41

کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے پہنچایا ہے، سید منورحسن

کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے پہنچایا ہے، سید منورحسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کو جتنا نقصان پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، منور حسن نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو بیروزگاری اور ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ دیا، ان حکمرانوں کو دوبارہ ووٹ دیئے گئے تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، آئندہ الیکشن میں چوروں اور لٹیروں سے نجات پائیں گے۔ راولپنڈی کینٹ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ لوگوں کے درست ووٹ کے استعمال تک حالات نہیں بدلیں گے، حکمرانوں نے عوام کو بیروزگاری اور ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ دیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو دوبارہ ووٹ دیئے گئے تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

منور حسن نے کہا کہ اس ملک میں ایک ملالہ اور 18 کروڑ سلالہ ہیں، ملالہ کا معاملہ تو بہت اٹھایا گیا مگر دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے افراد کی بات نہیں کی جاتی، منورحسن نے کہا کہ کشمیر کاز کو جتنا نقصان پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، پاکستان کو چاروں اطراف سے سازشوں نے گھیر رکھا ہے، منور حسن نے کہا کہ امریکا ہمارے ایٹمی اثاثوں اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے زرداری کا ساتھ دیا سیکولر عزائم کا ساتھ دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معاشی انقلاب کے لئے موروثی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور اپنے مفاد کے لئے پارٹیاں بدلنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرانا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 209127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش