0
Monday 5 Nov 2012 12:47

تحریک آزادی کشمیر کو شورش قرار دینا پاکستان سے غداری ہے، دفاع پاکستان کونسل

تحریک آزادی کشمیر کو شورش قرار دینا پاکستان سے غداری ہے، دفاع پاکستان کونسل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعتہ الدعوۃ کے مرکزی رہنمائوں نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانی والی رپورٹ میں کشمیر کو بھارتی ریاست اور تحریک آزادی کشمیر کو شورش قرار دینے کی شدید مذامت کرتے ہوئے اسے پاکستان سے غداری اور مسئلہ کشمیر کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو وزارت داخلہ کی اس رپورٹ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے۔ جبکہ وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک، سیکرٹری داخلہ اور دیگر ذمہ داران کو فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزارت داخلہ کو بلوچستان میں جاری شورش اور کشمیر کی آزادی کی جنگ کو الگ نظر سے دیکھنے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما اور امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، عبد الرحمان مکی، حمید گل، آزاد کشمیر جماعۃ الدعوۃ کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی، حافظ عبدالغفار روپڑی نے وزارت داخلہ سےکی جانب سے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے متنازعہ حصہ کے سامنے آنے کے بعد شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ 

دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے مسئلہ کشمیر کو سمیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسی ضمن میں بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا گیا تھا تاہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اٹھارہ کروڑ عوام ایک ہی موقف پر متحد ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ اسی خاطر کشمیری پاکستان کی سب سے پہلی دفاعی لائن کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دینے کی جرات پوری دنیا نہیں کر سکی لیکن یہ کام انتہائی دیدہ دلیری سے پاکستانی وزارت داخلہ نے کر کے نہ صرف پاکستان سے بلکہ لاکھوں شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔ جس کے باعث پوری نہ صرف غمزدہ ہے بلکہ کشمیریوں سے شرمندہ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 209287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش