0
Thursday 8 Nov 2012 17:22

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن نارویجن زبان میں بھی چھپ گیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن نارویجن زبان میں بھی چھپ گیا
اسلام ٹائمز۔ نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ''عرفان القرآن'' نارویجن زبان میں چھپ کر منظر عام پر آ گیا ہے۔ ناروے کی تاریخ میں کسی بھی اسلامی سکالر یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے۔ منہاج میڈیا سیل راولپنڈی کے مطابق گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر عقیل قادر اور انکی ٹیم کو مصر سے فون کر کے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔

یاد رہے کہ نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے تحت بے شمار اسلامی کتابوں کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔ عرفان القرآن کی تقریب رونمائی نومبر کے اینڈ میں منعقد کی جائے گی جس میں منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ ترجمہ ناروے کی کمیونٹی کیلئے اسلام کے حقیقی تصورات کو سمجھنے میں یقیناًبنیادی کردار ادا کرے گا کیونکہ اس ترجمہ کی خوبی ہے کہ یہ تفسیری ضرورت بھی پوری کرتا ہے۔عرفان القرآن کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ قرآن اب تک اردو، انگلش اورہندی زبان میں شائع ہو چکا ہے ۔دیگر زبانوں میں عرفان القرآن کے ترجمہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 210292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش