0
Saturday 10 Nov 2012 02:21

محرم الحرام کے دوران گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی

محرم الحرام کے دوران گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران گلگت شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت شہر میں حالیہ ناخوشگوار حالات کے پیش نظر امن و امان کے قیام احتیاطی تدابیر کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اعلی حکام نے باقاعدہ فیصلہ کیا ہے کہ گلگت شہر کی حدود میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی اور جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی بھی کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناخوشگوار حالات کے دوران گلگت شہر میں ایک ماہ تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی بعد ازاں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت تو دی گئی مگر گزشتہ 3 ماہ سے گلگت شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 210604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش