0
Tuesday 20 Nov 2012 16:45

پشاور، ٹیکنیکل کالج کے ہاسٹل میں شرپسند طلبہ کا امامیہ طلباء کے کمرے پر دھاوا، اکابرین ملت کی تصاویر کی بیحرمتی

پشاور، ٹیکنیکل کالج کے ہاسٹل میں شرپسند طلبہ کا امامیہ طلباء کے کمرے پر دھاوا، اکابرین ملت کی تصاویر کی بیحرمتی

اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پشاور کے ہاسٹل میں 25 سے زائد شرپسند طلباء نے آئی ایس او کے طلبہ کے کمرے پر دھاوا بولتے ہوئے اکابرین ملت کی تصاویر کی بے حرمتی کی، اس موقع پر ہاسٹل وارڈن سمیت انتظامیہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے تاہم انہوں نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی، جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جبکہ اسلامی جمعیت طلباء کے اراکین نے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شرپسند طلباء کے مقابلہ میں امامیہ طلباء کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، شرپسند طلباء کے ایک ٹولے جس کی وابستگی فرقہ پرست تنظیم سے بتائی جاتی ہے نے امامیہ طلباء کو دھمکی دی کہ وہ ہاسٹل کے کمروں میں آویزاں رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تصاویر ہٹا دیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ ہاسٹل میں حق نواز جھنگوی اور اعظم طارق کی تصاویر لگائیں گے۔ 

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین کی جانب سے انکار کے بعد 25 سے زائد شرپسند طلباء کے ٹولے نے آئی ایس او کے طلبہ کے اراکین کے کمرے پر دھاوا بول دیا اور وہاں اکابرین ملت جعفریہ کی تصاویر کی بے حرمتی کی، تاہم امامیہ طلبہ نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور انتظامیہ سے رجوع کیا، آخری اطلاعات تک شیعہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کالج پہنچ چکی ہے اور ہاسٹل انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 213645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش