0
Friday 23 Nov 2012 02:03

سانحہ کراچی و راولپنڈی، مجلس وحدت مسلمین آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی

سانحہ کراچی و راولپنڈی، مجلس وحدت مسلمین آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج پورے پاکستان میں کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف یوم احتجاج منائے گی، اس حوالے سے نماز جمعہ کے موقع پر مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، وہاڑی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، مخدوم اسد عباس بخاری، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری اور محمد عباس صدیقی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 214474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش