0
Thursday 22 Nov 2012 14:32

کراچی اور راولپنڈی سانحات احمدی نژاد کو پاکستان آمد پر اسلام دشمنوں کا تحفہ ہے، علامہ رمضان توقیر

کراچی اور راولپنڈی سانحات احمدی نژاد کو پاکستان آمد پر اسلام دشمنوں کا تحفہ ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ رمضان توقیر نے کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میں دہشتگردی کے یہ واقعات اسلام دشمنوں کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کو پاکستان آمد پر تحفہ ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں جو دہشتگردوں کو کنٹرول نہ کرسکیں اور شہریوں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ عوام اور عام شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردوں کا راستہ روکیں, جو اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر محرم الحرام کے آغاز سے سیکورٹی انتظامات فوج کے حوالے کئے جاتے تو شائد آج ہمیں اس قسم کے سانحات نہ دیکھنے پڑتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزید قتل و غارت گری سے بچنے کیلئے حکومت فوری طور پر سیکورٹی انتظامات پاک فوج کے حوالے کرے اور دعوے کرنے کی بجائے دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو ملک خون خرابے کی طرف جا سکتا ہے، بے گناہ شہریوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ کوئی اور راستہ اختیار کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 214312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش