0
Saturday 6 Mar 2010 16:34

ہلیری کلنٹن سنہرے بالوں والی کونڈولیزا رائس ہے،ہوگو شاویز

ہلیری کلنٹن سنہرے بالوں والی کونڈولیزا رائس ہے،ہوگو شاویز
 
ریوڈی جنیرو:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو سنہرے بالوں والی کونڈولیزا رائس کہا ہے۔وینزویلا کے صدر نے کہا کہ انہیں ہلیری کلنٹن،سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس لگتی ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ہلیری کے بال سنہرے ہیں۔صدر شاویز نے ہلیری کلنٹن کے اس ہفتے لاطینی امریکا کے ملک برازیل کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری کلنٹن کا انداز بالکل کونڈولیزا رائس کی طرح جارحانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ برازیل صرف اس لیے آئیں تھیں تا کہ وہ لاطینی ممالک کے تعلقات کو متاثر کریں اور ان کو تقسیم کریں۔
خبر کا کوڈ : 21474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش