0
Tuesday 27 Nov 2012 17:58

ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی گرفتار، جھنگ میں شدید احتجاج، حالات کشیدہ

ایم ڈبلیو ایم جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی گرفتار، جھنگ میں شدید احتجاج، حالات کشیدہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل مجاہد عالم دین، علامہ سید اظہر حسین کاظمی کو جھنگ ایوب چوک میں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر کے مومنین مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ایوب چوک اور جھنگ ملتان روڈ چار گھنٹوں سے بلاک کیا ہوا ہے۔ مظاہرین انتظامیہ سے فی الفور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے زیراہتمام شہدائے کراچی، ڈی آئی خان اور محرم میں شہید ہونے والے دیگر شہداء سمیت شہدائے کربلا کے سوئم کے سلسلہ میں محلہ گوہر شاہ امام بارگاہ حسینیہ میں مجلس عزا کا پروگرام منعقد ہونے جا رہا تھا اور علامہ اظہر حسین کاظمی اس پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے آئے تو ڈی ایس پی مرزا انجم کمال سرکل جھنگ نے پولیس کی بھاری نفری اور الیٹ فورس کی مدد سے ان کو گرفتار کرلیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کو فور شیڈول کا بہانہ بناکر گرفتار کیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت جھنگ پہنچ رہی ہے۔

یاد رہے کہ علامہ اظہر حسین کاظمی ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن اور جامعہ بعثت کے سربراہ علامہ مظہر حسین کاظمی کے چھوٹے بھائی ہیں اور ان کی مجاہدانہ سرگرمیوں سے تکفیری گروہ خائف ہیں، جس کی وجہ سے ان کو ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ یاد رہے کہ ترموہیڈ امام بارگاہ کو ڈی ایس پی انجم کمال نے سیل کیا تھا اور علامہ اظہر حسین کاظمی نے ہزاروں نوجوانوں کو ساتھ لے کر اس کی سیل کو توڑ کر وہاں علم لہرایا تھا، جس پر ڈی ایس پی مرزا انجم کمال کو شدید رنج تھا اور وہ کافی عرصہ سے ان کی گرفتاری کو کوشش کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 215689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش