0
Monday 8 Mar 2010 13:54

حامد کرزئی پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

حامد کرزئی پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز - جنگ نیوز کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی پر صوبہ ہلمند کے علاقے مرجاہ میں مارٹر سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ مارٹر گولہ ان کے قریب گرا لیکن پھٹ نہ سکا۔ افغان صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے ٹیلی فون پر رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے قافلے پر طالبان جنگجوؤں نے مارٹر سے حملہ کیا جس میں حامد کرزئی بھی شامل تھے۔ کابل میں نیٹو حکام نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے کہا کہ حملے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ مقامی پولیس چیف کے مطابق طالبان نے 50 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ صدر کرزئی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر جنوبی صوبہ ہلمند کے دورے پر تھے۔ حامد کرزئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 21604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش