0
Thursday 29 Nov 2012 16:47

محرم الحرم کے مقدس مہینے میں دہشت گردی، حکومتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، رضا احمد شاہ

محرم الحرم کے مقدس مہینے میں دہشت گردی، حکومتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، رضا احمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ این اے 56 سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا کہ موبائل فون اور موٹر سائیکل پر پابندی اور پورے ملک کو سیل کرنے کے باوجود ڈی آئی خان، کراچی، پشاور اور راولپنڈی میں دھماکے حکومتی ناکامی کا شاخسانہ ہے۔ حکمران ملک میں افراتفری پیدا کرکے الیکشن سے راہ فرا کی کوشش کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی الیکشن ملتوی کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔

اپنے بیان میں رضا احمد شاہ نے کہا محرم الحرم کے مقدس مہینے میں دہشت گردی، ناکامی کا کھلا ثبوت ہے جو حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ملک کوسیل کرنے کی بجائے اپنی زبان بند کر لیتے تو ملک بھر میں امن قائم ہو جاتا ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے کراچی میں قتل و غارت اور کوئٹہ میں امن و عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اسلامی انقلاب کو دعوت دے رہے ہیں ملک میں بد امنی کے ذمہ دار فی الفور مستغفی ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 216299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش