0
Sunday 2 Dec 2012 12:50

کوئٹہ تباہی سے بچ گیا، 6 ہزار کلو بارودی مواد برآمد، 5 افراد گرفتار

کوئٹہ تباہی سے بچ گیا، 6 ہزار کلو بارودی مواد برآمد، 5 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سے فرنٹئر کور نے بس سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ ترجمان فرنٹئر کور کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب ایف سی نے ایک مشکوک بس کو روکا، تلاشی پر اس میں سے تقریباً چار ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ واقعہ میں پانچ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ دہشت گردی سے بال بال بچ گیا، اختر بائی پاس پر کوچ سے چھ ہزار کلوگرام بارودی مواد پکڑا گیا، ایف سی نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ ایک بار پھر بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، ایف سی نے خفیہ اطلاع پر اختر آباد بائی پاس کے مین پوائنٹ پر مسافر کوچ پر چھاپہ مار کر چھ ہزار کلو بارود پکڑ کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف سی ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے نوشکی جا رہی تھی۔ دھماکہ خیز مواد دیگر سامان کے ساتھ چُھپایا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور بارودی مواد ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 217075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش